اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں خراب گاڑی کو دھکا لگانے والوں پر دوسری گاڑی چڑھ دوڑی جس سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کشمیر ہائی وے کے ساتھ سیکٹر جی 14 کے قریب ایک گاڑی خراب ہوئی تو اس کو دھکا لگانے کے لیے کچھ لوگ آئے تو اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس سے خراب گاڑی قریب درخت سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دھکا لگانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثہ کے بعد ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔