پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں، شاہین آفریدی کی ذو معنی ٹوئٹ وائرل

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا۔شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان

کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا ۔ خیال رہے کہ افغانستان کیخلاف آئندہ ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج  کیا جائے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں سیریز کیلئے کپتانی کی پیشکش کی ہے۔میڈیارپورٹ کے افغانستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کپتانی کیلیے تیار ہیں اور سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا، پی سی بی نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانیکا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونیکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سے کپتانی سے متعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…