اسلام آباد(نیوزڈیسک) ناقص کھانوں، گوشت اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی۔ فائیو سٹار ہوٹلوں پر بھی چھاپے شروع۔ فیکٹریوں اور تعلیمی اداروں کی کینٹینوں کی بھی شامت آ گئی۔اسلام آباد میں فائیو سٹار ہوٹلوں پر چھاپے۔ کچن، بیکریاں اور سٹور سیل ۔ ریسٹورنٹس، فیکٹریوں، گوشت کی دکانوں کو بھی تالے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انتظامیہ نے اسلام آباد کے مختلف حصوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور پاپ کون کی فیکٹریوں پر چھاپے مارے۔ ایف ایٹ میں بڑی بیکریوں اور 5 سے زائد ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا یا جرمانے کئے گئے۔ناقص کھانوں اور صفائی نہ ہونے پر ہمک، پی ڈبلیو ڈی اور روات میں 10 ریسٹورنٹس، پاپ کون فیکٹریوں اور گوشت کی دکانوں کو سیل کر کے سوا دو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ روات میں 210 کلو ناقص گوشت بھی ضائع کر دیا گیا۔ کھانے پینے کی ناقص اشیاء کی فراہمی پر انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی کی چار کینٹینز بھی سیل کر دی گئیں۔
اسلام آباد, ناقص کھانوں، گوشت اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
11
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں