اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شازیہ مری ، نفیسہ شاہ، عمران لغاری اور دیگر نے نندی پور منصوبے کے حوالے سے تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کرا دی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کے نندی پور پاور پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہونا تھی مگر ابھی تک ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی۔ نندی پاور منصوبے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس پراجیکٹ نے حکومت کی نااہلی عیاں کر دی۔ قومی اہمیت کا معاملہ ہے ایوان میں بحث کرائی جائے