اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے باﺅجودڈینگی کے 11مزید کیس سامنے آگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 11کیس سامنے آنے کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسزکی تعداد 53ہوگئی ہے ۔پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں سپرے مہم شروع کررکھی ہے اورگذشتہ روزاسی مہم کے تحت جنڈ میں بھی ایک سکول میں سپرے کیاگیاتھاجس سے 300کے قریب طالبات کی حالت غیرہوگئی تھی ۔اب ڈینگی سپرے کرنے والی ٹیموں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں تعلیمی اوقات کے بعد سپرے کریں ۔