گوادر (این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے کلیئر قرار دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق 23مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے افتتاح کا امکان ہے۔