لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے عمران خان کی تقریر پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست سننے سے معذرت کر لی۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر ررکھی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کے پاس بھیجی گئی تھی تاہم جسٹس شاہد بلال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کیس کسی اور بینچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔