جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چھوٹے قد والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ چھوٹے قد کے لوگ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو سائنس نے اس کے فوائد بھی بتا دئیے ہیں،آئیے آپ کوبھی ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
لمبی عمراور چھوٹا قد
PLOS Oneمیں 2014ءمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ 8,000ہزار امریکی اور جاپانی لوگوں کا 40سال تک تجزیہ کیا گیااور یہ بات دیکھنے میں آئی کہ چھوٹے قد والے افراد کی عمر دراز قد سے زیادہ تھی۔تحقیق میں بتایا گیاکہ FOXO3نامی جینز ہر انسان میں پائے جاتے ہیں جو عمر پر اثرانداز ہوتے ہیں اور چھوٹے قد کے افراد میںیہ جینز زیادہ پائے جاتے ہیں۔ایک اور تحقیق کار ڈاکٹر ٹِم ڈونلون کا کہنا ہے کہ چھوٹے قد کی وجہ سے یہ جینز زیادہ ہوتے ہیں اور عمر لمبی ہوتی ہے۔ایک اور تحقیق جو 2003ءمیں شائع ہوئی اور جس میں یورپی افراد کی عمروں کا مطالعہ کیا گیا میں بتایا گیا ہے کہ سپین اور پرتگال میں چھوٹے قد کے لوگوںکی عمریں زیادہ لمبی پائی گئیں جبکہ ان کے مقابلے میں سویڈن اور ناروے میں لمبا قد کے ہونے کی وجہ سے لوگوں کی عمریں زیادہ لمبی نہ تھیں۔
صحت اور لمباقد
چھوٹے افراد کی عمریں ہی لمبی نہیں ہوتیں بلکہ ان کی صحت بھی لمبے افراد سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔Cancer Epidemiology, Biomarkers & Preventionجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لمبے قد والی خواتین میں کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔دیگر تحقیقات میں بھی یہ بتایا گیا ہے کہ لمبے مردوں میں مثانے کے کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ کینسر کی دیگر اقسام بھی لمبے افراد میں زیادہ دیکھنے میں آئیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لمبے قد کے افراد میں سانس کی تکلیف اور خون میں clotہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
شادی شدہ زندگی
نیویارک یونیورسٹی کی 2014ءکی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ جن افراد کا قد5فٹ7انچ سے کم تھا ان میں طلاق کی شرح ان افراد سے 32فیصد کم تھی جن کا قد5فٹ 7انچ سے زائد تھا۔تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد کے افراد دیر سے شادی کرتے ہیں اور ان کا اپنے جیون ساتھی کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد گھر کا کام بھی زیادہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کی آمدن بھی بہتر ہوتی ہے۔
Journal of Sexual Medicineمیں 2014ئ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد ازدواجی زندگی میں لمبے قد کے افراد سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیںاور وہ زیادہ ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…