لاہور (نیوز ڈیسک) ڈینگی سپرے کی وجہ سے بے ہوش ہونے والی 66 طالبات میں سے 25 طالبات دوبارہ تحصیل ہسپتال جنڈ پہنچ گئیں ، 5 طالبات کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈکی ڈینگی سپرے سے بے ہوش ہونے والی 66 طالبات جنہیں کل ابتدائی طبی سہولیات کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ان میں سے 25 طالبات دوبارہ تحصیل ہسپتال جنڈ پہنچ گئی ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات خوفزدہ ہیں اور طالبات کو سانس لینے میں تکلیف بتاتی ہیں۔ ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں ضلع بھر کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو جنڈ ہسپتال بلا لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبادت نے کہا کہ میں نے ساری رات تحصیل ہسپتال کے وارڈ میں گزاری ہے اور آج صبح لیٹ آنے والے دو ڈاکٹروں ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر حفیظ کو معطل کر دیا گیا ہے۔