کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں 14ستمبر سے شروع ہونے والی 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مہم کے دوران انسداد پولیو کی ٹیموں کو سخت اور فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ جس کے دوران پولیس اور لیویز کے 2150اہلکار تعینات رہیں گے۔اس بات کا فیصلہ ڈی آئی جی کوئٹہ سید امتیاز شاہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ مہم کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اور اس کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے بغیر کوئی بھی ٹیم روانہ نہیں ہوگی جبکہ اس موقع پر علاقہ ڈی ایس پیز، ایس پیز اور ایس ایچ او?ز سیکورٹی اور ٹیم کی نگرانی کے لئے خود موجود ہونگے۔ اس موقع پر ناظم صحت کوئٹہ نے بتایا کہ کوئٹہ میں 3روزہ مہم میں تقریباء3لاکھ 35ہزار 506بچوں کو پولیو سے بچاوءقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لئے 784ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اس کے علاوہ77 فکسڈ پوائنٹ، جبکہ 44ٹرائزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ٹیموں کی نگرانی کے لئے 138ایریا سپروائز مقرر کیے گئے ہیں۔