لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد سرور ،شاہ محمود قریشی ،محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ،العلیم خان اور ملک تیمور کو گزشتہ روز دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں رہنماوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔ای میل موصول ہونے کے بعد چوہدری سرور کی جانب سے پنجاب حکومت اور حساس اداروں کو خط لکھا گیا جس میں تمام تر تفصیلات بتائیں گئیں جس پر حکومت نے تمام رہنماوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات سپیشل برانچ اور کاونٹر ٹیرازم کو بھجوا دیں۔حکومت نے دھمکی آمیز ای میل کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں