پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر کے ساتھ بڑھاپا بھی دور بھگائیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ روزاںہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتاہے لیکن نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کو اپنی خوراک میں باقاعدہ شانمل کرنے سے آپ بڑھاپے سے بھی دور رہتے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا کے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ سیب کے چھلکے کے موجود بعض اجزا بوڑھے افراد میں پٹھوں کو کمزوری اور انہیں ختم ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز ٹماٹروں میں بھی ایسے خواص ہوتےہیں جو بوڑھے اعضا کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس نئی تحقیق سے ایسے علاج کی راہیں نکلیں گی جو عمررسیدہ افراد کو طویل عرصے تک فٹ اور تندرست رکھ سکیں گی۔
بوڑھے افراد میں اے ٹی ایف 4 پروٹین جین کو تبدیل کرکے پٹھوں کا گوشت کم کرتا ہے اور یوں معمر افراد کمزور ہوتے جاتےہیں۔ لیکن سیب کے چھلکوں میں موجود دو قدرتی مرکبات اے ٹی ایف 4 کی اس سرگرمی کو روکتے ہیں۔ ان میں سے ایک تو یورسولک ایسڈ ہوتا ہے جو سیب کے چھلکے میں موجود ہوتا ہے جبکہ سبز ٹماٹروں میں ٹوماٹیڈائن نامی دوسرا کیمیکل بھی یہی کام کرتا ہے۔
یہ پروفیسر کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق ہے جو اس مطالعے کے مرکزی مصنف بھی ہیں، ان کےمطابق عضلات اور پٹھوں میں کمزوری بڑھاپے کی پریشانیوں میں سے ایک بڑا چیلنج ہے جو معیار اور معمولاتِ زندگی دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس تحقیق کے بعد ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ سیب کا چھلکا اور ٹماٹر کھانے سے بڑھاپے میں کمزور ہونے والے پٹھوں کو بہت اچھے انداز میں رکھا جاسکتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…