لاہور(نیوز ڈیسک)استدعاکی گئی ہے کہ کم ازکم دوسال کیلئے مٹن اور بیف کے استعمال پر پابندی عائدکی جائے۔ شادی کی تقریبات میں بیف اور مٹن کے استعمال کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی لاہوررجسٹری میں دائردرخواست میں درخواست گزار نے کہاکہ حلال جانوروں کی تعداد کم ہونے سے گوشت اور دودھ مہنگاہورہاہے لہٰذا عدالت معاشی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے مٹن اور بیف کے استعمال کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔درخواست گزار کاکہناتھاکہ دوسری طرف کسان حضرات بیمار اور لاغرجانور ذبح کردیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں جنم لیتی ہیں لہٰذا چکن کا استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے۔یادرہے کہ بھارت نے بھی اپنی کئی ریاستوں میں حلال گوشت پر پابندی لگارکھی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے بھی پابندی لگادی