کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ درخواست رینجرز افسر کی جانب سے دائر کی گئی۔ اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ عرصہ رینجرز کی حراست میں رہے تھے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو بھی رینجرز نے حراست میں لیا تھا اور 90 روز ریمانڈ بھی لے لیا تھا مگر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی رہا کر دیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں