ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میرے پاس قمر باجوہ سے متعلق نہیں فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے متعلق تو ثبوت نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق ثبوت موجود ہیں،پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے ناکام کوئی تحریک نہیں تھی،

ورکرز کو کہتے رہے جیل بھرو اور خود ڈر کے مارے گھر پر بیٹھے رہے،نواز شریف کو گرفتار کرکے بد ترین انتقام لیا گیا، ایک گھنٹے کے نوٹس پر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف حاضر ہو، انہوں نے ہر کیس میں جھوٹ بولا ہوا ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے، جس برق رفتاری سے نواز شریف کے کیسز چلتے تھے ان کے نہیں چلے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے ناکام کوئی تحریک نہیں تھی، ورکرز کو کہتے رہے جیل بھرو اور خود ڈر کے مارے گھر پر بیٹھے رہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا جیل بھرو تحریک کامیاب رہی لیکن میں نے اس سے ناکام جیل بھرو تحریک تاریخ میں نہیں دیکھی، عمران خان نے جیل جانے کے ڈر سے ٹانگ پر پلاستر چڑھا کر رکھا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ بیٹی ساتھ ہوتے ہوئے نواز شریف نے گرفتاری دی لیکن عمران خان نے بیٹی چھپائی ہوئی ہے، ڈیکلیریشن فارم میں جھوٹ بولتے ہیں، یہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیتے ہوئے پکڑے گئے، ایک دن بھی جیل نہ کاٹنے والا نواز شریف سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گرفتار کرکے بد ترین انتقام لیا گیا، ایک گھنٹے کے نوٹس پر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف حاضر ہو، انہوں نے ہر کیس میں جھوٹ بولا ہوا ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے، جس برق رفتاری سے نواز شریف کے کیسز چلتے تھے ان کے نہیں چلے۔چیف آرگنائزر (ن)لیگ نے کہاکہ عمران خان جانے والے آرمی چیف کا گریبان اور آنے والے کے پاں پکڑ رہے ہیں،

میں فیض حمید کے ریٹائر ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی، میرے پاس جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے متعلق ثبوت نہیں، فیض حمید سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں فتنہ اور انتشار کرنے والے اور نواز شریف میں فرق ہے، سائفر کی جھوٹی کہانی گڑی گئی، ایک لیڈر جو اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے وہ عوامی لیڈر کیسے ہو سکتا ہے، جب سے عمران خان کی بیساکھیاں گئی ہیں اس کا حال سب کے سامنے ہے،

میں نہیں چاہتی کہ کسی کو سیاست سے باہر کیا جائے، میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتی لیکن جو جرائم اس کے ہیں سزا ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتی، زیادتی نواز شریف سے کی گئی جو اس نے سہہ لی، چاہتی ہوں عمران خان نے جو جرائم کیے کم از کم قانون اس پر حرکت میں آئے، نواز شریف بے گناہ نااہل ہوئے، ان کو انصاف ملنا چاہیے، ایک شخص 4 سال مال بناتا رہا، اس کی بیوی مال بناتی رہی، اس کی بیوی نے ایک فائل پر دستخط کے 5 قیراط کے ہیرے لیے، ایسے شخص کو نواز شریف کے ساتھ کیسے برابر کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق جان گئی ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں والد نواز شریف کو مینشن کیا اور کہا کہ برائے مہربانی تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔ مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ قرار دیا اور لکھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!مریم نواز نے لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق جان گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…