جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ کے سینئر رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما،سابقہ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن MSF (ن) سندھ رانا ندیم سلیم کااپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑنے کافیصلہ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماسابقہ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن MSF (ن) سندھ رانا ندیم سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پارٹی سے وفاداری کا صلہ نظرانداز کرکے دیوار سے لگا کر دیا جارہا ہے اور مسلم لیگ ن سندھ بھر میں قربانیاں دینے والے اراکین کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے۔ سندھ میں ن لیگ اب صرف نام کی حد تک رہے گئی ہے، مسلم لیگ ن مرکزی قیادت کی سندھ میں کوئی توجہ نہیں ہے۔پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے، شہدادپور سمیت دیگر اضلاع سے ساتھیوں نے اس فیصلے کی تائید کردی ہے۔ان کا کہناتھاکہ مسلسل نظر انداز کرنے اور دیوار سے لگانے کی پالیسی ناقابل قبول ہے،ووٹ کو عزت دو کانعرہ پراناہوگیااب عزت دواور عزت لوپر بات ہوگی۔ رانا ندیم سلیم نے کہا کہ اول روز سے سیاسی مخالفین کے جبر کا مقابلہ کیااور ہر حال میں پارٹی پرچم بلند رکھا، صلے میں مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے،اس ظاہر ہوتاہے کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کی کوئی قدر نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہونے کے باوجود کارکنوں کے کام نہیں ہورہے،سندھ میں ن لیگ نے اپنی حیثیت صفر کرلی ہے، ساتھ چلنے والے کارکنان کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔لگ رہاہے اب مسلم لیگ ن کے قائدین کو نظریاتی کارکنان کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اب اس پارٹی میں مفاد پرستوں کا ٹولہ سرگرم ہوگیا ہے۔اب ہم نے بھی فیصلہ کرلیا جہاں عزت نہیں، نظریاتی کارکنوں کی قدر نہیں تو بہتر ہے کہ راستہ الگ کرلیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کو اپنی وراثت سمجھتے تھے اوراس پارٹی کو ہی اوڑھنابچھونا جانتے تھے،

اس لئے استقامت کے ساتھ کھڑے تھے اب پانی سرسے گزر گیاہے اب وقت ہے عزت دو عزت لوکا،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پرانا ہوگیا اب عوام کو اور ووٹرز کو عزت دینے سے کام چلے گا۔ان کا کہناتھاکہ اگر مرکزی قائدین نے جلد ہی نوٹس نہ لیا تو کچھ دنوں بعد اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…