کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں آگ رات کے اوقات میں لگی ہے۔ فائربرگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگے کی وجہ سے تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔