کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں سکیورٹی فورسز کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔ ملک دشمن عناصرکے لئے کراچی کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے علاقے کوگھیرے میں لے لیا گیا اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ ملزمان اس سے قبل کئی ایک بھتہ خوری اور دوسری وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔