جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتار ی لیکر لاہور پہنچ گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائشگاہ پر عدالتی نوٹس وصول کرا دیا ، اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے ، کارکنان نوٹس کی تعمیل کرانے کے لئے آنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیرائو کر کے نعرے لگاتے رہے

جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اورپنجاب پولیس کے اہلکار کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے ، پی ٹی آئی کارکنوںنے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر دھرنا دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ پولیس میں عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایس پی حسین طاہر کی قیادت میں زمان پارک پہنچے تاہم انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ ، زبیر نیازی اور مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی زمان پارک پہنچ گئی ۔ کئی کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جو عمران تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا ، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے ۔ اسلام آباد پولیس کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس کے جوان بھی ان کے ہمراہ پہنچے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیرائو کر کے شدید نعرے بازی کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے رہنما او رپنجاب پولیس کے جوان نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے ۔ بعد ازاںاسلام آباد پولیس کو انتہائی مشکل سے عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر لے جایا گیا تاہم عمران خان کمرے میں موجود نہ تھے ۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں اور وکلاء کی جانب سے نوٹس وصول کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنوںنے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر دھرنا دیدیااور نعرے بازی کرتے رہے ۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچی ۔پنجاب حکومت اسلام آباد پولیس کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…