حیدرآباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے سدرن سوئی گیس ٹیم کے ہمراہ حیدرآباد میں چوڑی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ فیکٹری مالکان گیس چوری کرکے فیکٹریوں اور آبادی کو گیس فراہم کررہے تھے۔ڈائریکٹر کمرشل صداقت سموں نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ فیکٹری مالکان عبد الطیف بلوچ اور رحیم بلوچ عرصہ دراز سے نا صرف 2انچ کی گیس لائن سے گیس چوری کرکے فیکٹری چلارہے تھے، بلکہ ٹنڈو آغا جڑیل شاہ محلہ میں 90فیصد آبادی کو گیس فراہم کی جارہی تھی اور ہر گھر سے پانچ سو روپے وصول کیے جارہے تھے۔