جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،مریم نواز

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،آج مشکل ضرور ہے ،اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن

کی مرکزی تنظیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاس کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں ،انجینئر خرم دستگیر خان، علاقے سے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں گوجرانوالہ میں بھرپور تنظیمی کنونشن پر ڈویڑن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ، گوجرانوالہ سب سے آگے ہے، ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے،امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مظبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی شناخت اور جماعت کو مٹانے والے اللہ کے کرم سے خود مٹ گئے۔ انہوںنے کہاکہ الحمداللہ، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے، مریم نواز کے جملے پر اجلاس میں زبردست قہقہہ لگے ۔ قائدین نے کہاکہ مریم نواز کارکنوں کی آواز بن چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…