جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گلوکاری کے چرچے

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گلوکاری کے چرچے ہونے لگے۔ اعظم خان نے جمعہ کے روز کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔اعظم خان کی بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 202 رنز کا ہدف آسانی سے 4 گیندیں قبل حاصل کر لیا تھا۔میچ کے بعد ثنا میر اور زینب عباس کے ساتھ ایک پروگرام میں اعظم خان نے گفتگو کی۔پروگرام میں زینب عباس نے اعظم خان سے فرمائش کی کہ آپ گانا گاتے آج کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی ایک لائن سنا دیں۔اعظم خان نے عاطف اسلم کے گانے کی ایک لائن گائی، اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں۔جس پر زینب عباس اور ثنا میر نے کہا کہ اب تو عادت ہو گئی ہے اعظم خان کو چھکے مارنے کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…