لودھراں(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154لودھراں میں مسلم لیگ (ن)کےلئے ضمنی انتخابات میں امیدوار لانا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور ان کے دو صوبائی اسمبلیوں کے سابق امیدوار وں سمیت بڑی تعداد میں رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فکسنگ کے باوجود ہم انتخابات سے نہیں بھاگیں گے . جس طرح عمران خان نے بھارت کے خلاف میچ فکس ہونے کے باوجود جیتا تھا ہم بھی کامیابی حاصل کرینگے ۔جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ نے لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت میٹرو بس بنانے میں مصرو ف ہے جب کہ کسان بے حال ہیں ان کی فصلیں لینے والا کوئی نہیں اور فصلوں کی لاگت میں انتہائی اضافہ ہونے کے باعث کسانوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں حکومت نے