پشاور(نیوزڈیسک)کومت خیبر پختونخوا نے عید الاضحی کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 21ستمبر2015کو پیشگی ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔یہ احکامات 23یا 24ستمبر کو عید الا ضحی کے منائے جانے کے امکان کے پیشن نظر جاری کئے گئے ہیں ۔ اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک مراسلہ میں کیا گیا۔