لاہور (نیوزڈیسک) بانی پاکستان ،بابائے قوم اوروطن عزیز کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 67واں یوم وفات کل ( جمعہ ) کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف تقریبات میں انہیں بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور قرآن خوانی و فاتحہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کے شہداء اور غازیوں سمیت ملک و قوم کی خوشحالی ، استحکام و فلاح کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی