ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

دھوکہ دہی کیس:پی پی رکن اسمبلی علی نوازشاہ 10 سال کیلئے نااہل قرار

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کی ایک احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی نواز شاہ کو دھوکہ دہی کے ایک کیس میں دس سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔علی نواز شاہ اور ان کے چچا زاد بھائی اور بھتیجے پر پر محکمہ لینڈ ریوینیو کے ریکارڈ میں ذاتی فائدے کے لیے تبدیلی کا الزام تھا جس کا کیس احتساب عدالت میں چل رہا تھا۔احتساب عدالت نے علی نواز شاہ کو بھتیجے سید امتیاز علی شاہ اور کزن سید خادم علی کو لینڈ ریوینیو میں فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر دس سال کے لیے نااہل کرتے ہوئے پانچ سال جیل کی سزا بھی سنا دی جب کہ پی پی رکن اسمبلی کے چچا زاد بھائی کو چار جب کہ بھتیجے کو تین سال جیل کی بھی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تینوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔علی نواز شاہ کے ترجمان چوہدری محمداشرف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ فراڈ علی نواز شاہ نے نہیں بلکہ ریوینیو حکام نے کیا تھا۔اشرف کے مطابق وہ اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔یاد رہے کہ علی نواز شاہ پہلی مرتبہ 1977 ء میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے جب کہ 1989 ء میں وہ وفاقی وزیر برائے صنعت بھی رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…