ماسکو(نیوزڈیسک)پاکستان نے روس سے کثیر المقاصد ایم آئی 35ہیلی کاپٹر اور جدید ترین جنگی طیارے ایس یو 35خریدنے کے لئے حتمی مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ڈیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس کا قریبی پارٹنرہے اور دونوں ملکوں میں نہ صرف فوجی بلکہ انرجی سمیت دوسرے شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے ۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پاکستان فوجی تعاون میں اضافہ بھارت کو پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ تاہم روسی نائب وزیر خارجہ ریابکوف کا کہنا تھا کہ ان کا خیال نہیں کہ یہ زیر غور معاہدے کسی بھی جانب سے حسد پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب سے اسلام آباد کوگذشتہ ماہ روسی جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 35ایم ہنڈ کی فروخت کے لئے معاہدے کا مسودہ ارسال کردیا گیا ہے۔روسی کی سرکاری اسلحہ برآمد کنندہ کمپنی روسو بورون ایکسپورٹ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی ڈیلوری کے لئے پاکستان کی جانب سے مذاکرات جاری ہیں۔
گذشتہ سال روسی کمپنی روزٹکی ہائی ٹیک کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر سرگئی شیمیزوف پاکستان کو روسی اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی فروخت پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان روس سے جنگی فوجی ہیلی کاپٹر ہنڈ اور جدید ترین جنگی طیارے ایس یو 35خریدے گا
10
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں