لاہور(نیوزڈیسک) چودھری پرویز الہیٰ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا نیشنل گرڈ میں ایک میگا واٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کا اور پاکستان کا نقصان کیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا صوبے کی عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. ملتان میں کس نے کہا تھا کہ سولر پاور پراجیکٹ لگایا جائے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا نندی پورمنصوبے پر شریف برادران نے بڑے دعوے کیے۔ ن لیگ نے انتخابات میں جھوٹ بول کر ووٹ لیے۔ دوسری طرف مسلم لیگ ق نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔