کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر 8 رکنی ٹارگٹ کلرز کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق گرفتار ملزمان محمد کلام بہاری ، کامران عرف کامی ، عدنان عرف ادی ،فرحان ، حیدر ،شہباز ،شید شاہ روز اور اتیب کے قبضے سے ایم پی 5 رائفل، پستولیں اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان ایک درجن سے زائد قتل کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی سیکڑوں ورداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ملزموں نے اسلحہ کی کیپ چھپا رکھی ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔