پشاور(نیوزڈیسک)کرپشن اور بدعنوانی کے الزام پر گرفتار معزول صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔ضیا اللہ افریدی سفید جوڑے اور واسکٹ میں ملبوس لیڈی ریڈنگ اسپتال سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کی بجائے صوبائی وزیرکھیل امجد آفریدی کی گاڑی میں سوار ہو کر شاہانہ اندازمیںاسمبلی پہنچے۔ اسمبلی کے باہر حامیوں نے انکا بھرپور استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچاور کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔۔ ضیااللہ اسمبلی ہال کے اندر داخل ہوئے تو اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر انکا استقبال کیا۔ اسمبلی اجلاس خطاب میں انہوں نے اپوزیشن اراکین کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔