اسلام آباد.(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے نیب سے اوگرا کرپشن کیش کے ملزم توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور فرار ہونے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ توقیر صادق کے فرار میں کس کس کا کردار تھا۔ عدالت نے نیب سے توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری اور فرار ہونے سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب سے اوگرا میں کرپشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ جب توقیرصادق کواوگراکاچیرمین مقررکیاگیاتھاتواس وقت ڈاکٹرعاصم حسین وزارت پٹرولیم کے مشیرتھے تواس وقت سپریم کورٹ نے اوگرامیں توقیرصادق کی کرپشن کے بارے میں ڈاکٹرعاصم سے وضاحت مانگی تھی جب اس وقت جب توقیرصادق کے بارے میں سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے اس وقت ڈاکٹرعاصم حسین بھی کرپشن مقدمات میں زیرحراست ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں