اٹک(نیوز ڈیسک)ڈینگی سپرے کے دوران 80سے زائد طالبا ت بے ہوش ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے جنڈ گرلز ہائی سکول میں ڈینگی سے بچاوکیلئے سپرے کیا جارہاتھا کہ اس کے اثر سے سکول میں پڑھنے والی بچیوں پر ہو گیا جس کے باعث 80سے زائد بچیاں بے ہوش ہو گئیں جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت لوگ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر رہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ہسپتال لائے جانے والی بچیوں میں سے کچھ بچیوں کی حالت خراب بھی ہے لیکن ڈاکٹر ز انہیں اچھی طبی امداد فراہم کر ہے ہیں۔جنڈ گرلز ہائی سکول میں 1370طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ متاثر ہونے والی بچیوں کی تعداد میں اضافے کابھی امکان ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں