لاہور (نیوز ڈیسک) امن کے قیام کے لیے ایک نئی فورس تشکیل دی ۔ جس کا نام ڈولفن فورس رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس فورس کی ٹریننگ فی الحال جاری ہے، ڈولفن فورس کا رسپانس ٹائم 7 منٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فورس کی تربیت ٹریفک پولیس لائن میں کی جا رہی ہے جہاں 500 cc موٹر سائیکلوں پر سوا ر ڈولفن فورس کے نوجوانوں کو جرائم پیشہ افراد کو دبوچنے، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پستول کے استعمال اور فوری طور پر تنگ گلیوں میں بھی جرائم پیشہ افراد تک رسائی حاصل کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ڈولفن فورس کی ٹریننگ ت±رکی کے تربیت یافتہ ٹرینرز کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو قابل بنانے اور پولیس فورس کا منفی امیج زائل کرنے پر بھر پور توجہ دی جار ہی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق ڈولفن فورس کا مقصد شہریوں کو مکمل تحفظ کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد پر خوف طاری رکھنا ہے جبکہ ٹریننگ مکمل ہوتے ہی ڈولفن فورس کو عملی میدان میں جلد اتارنے کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا سکے۔ ٹریننگ حاصل کرتے نوجوان شہریوں کی حفاظت اور ان کی شکایات کا جلد ازالہ کرنے کے لیے بھی پ±ر عزم ہیں۔