لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ ایسے کئی گمنام ہیروز کی حیران کن کہانیوں سے بھری پڑی ہے جو بہت زیادہ شہرت کے مستحق تھے مگر ہم ان کے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ہمارے میڈیا میں منفی خبریں، تصاویر اور کہانیاں بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں لیکن کئی متاثرکن لوگ اور ان کی کہانیاں نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی سنانے جا رہے ہیں جس پر آپ یقیناًفخر کریں گے۔ یہ کہانی ”عالم خان برادرز“ کی ہے۔یہ کہانی محبوب عالم خان اور امیرالنساءبیگم کے 9بیٹوں کی ہے۔محبوب عالم خان متحدہ ہندوستان میں سروے سپروائزر تھے۔ ان کے 9بیٹوں نے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 1965اور1971 کی جنگوں میں بہادری کے جوہر دکھائے اور بہت سی نیک نامی اور عزت کمائی۔ان میں سے ایک بھائی نے 1967ءمیں بھارت کے خلاف ایک معرکے میں جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک بھائی نے 1971ءکی جنگ میں وطن کی حرمت پر اپنی جان وار دی۔ایک وقت میں اتنے سارے بیٹے جنگ کے محاذ پر بھیجنے والی مہرالنساءبیگم نے جب اپنے بیٹے کی شہادت کی خبر سنی تو اس عظیم ماں نے ایک عظیم فقرہ بولا، کہا کہ”اگر میرے اتنے اور بیٹے ہوتے تو میں انہیں بھی خوشی خوشی جنگ کے محاذ پر روانہ کر دیتی۔“پاکستان کیا دنیا بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اتنی تعداد میں بھائیوں نے ایک ساتھ وطن کے دشمنوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ہو اور دو مادرِ وطن پر وارے گئے ہوں۔ان 9بھائیوں کے نام بریگیڈیئر ظاہر عالم خان، کرنل فیروز عالم خان، سکوارڈن لیڈر شعیب عالم خان، جنرل شمیم عالم خان، وائس ایڈمرل شمعون عالم خان، ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان، فلائٹ آفیسر مشتاق عالم خان، کیپٹن اعجاز عالم خان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان تھے۔ ان میں سے ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان کو 1965کی جنگ میں دادِ شجاعت دینے پر ستارہ جرت دیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ میں نے فوج صرف اپنا فرض ادا کرنے کے لیے جوائن کی ہے۔ جنرل شمیم عالم خان ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے
9 سگے بھائیوں نے فوج میں شامل ہوکر قوم کیلئے زندگی وقف کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































