ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری پیاز کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں رواں برس پیاز کی اوسط قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 36روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 200سے 250روپے فی کلوگرام ہو گئی ، پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سیلاب کے باعث پیداوار میں کمی ، ایل سی نہ کھلنے سے درآمد میں

مشکلات اور افغانستان سے سمگلنگ بڑی وجوہات ہیں ۔روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بہت کم ریٹ پر پیاز سمگل ہورہاہے اور اس کے مقابلے میں پاکستان میں کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ افغانستان میں بھارت سے براستہ دبئی پیازدرآمد ہو رہا ہے اور افغانستان سے بھارت کاپیاز پاکستان میں سمگل ہو جاتاہے تاہم پاکستان میں پیاز کی ذخیر ہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے باعث اس کی قیمتیں آسمان کو چھور ہی ہیں ، سبزی منڈی کے تاجر رہنمائوں نے بتایا کہ پیاز سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے ، سیلاب کے باعث بھی پیاز اور سبزی کی مقامی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ پیاز مصر ، چین ، ترکی اور بھارت سے بھی آرہا ہے ، ایل سی کھلنے میں مشکلات کے باعث مصر ، چین اور ترکی سے اب پیازکی درآمد میں کمی آئی ہے اور بھارت سے دبئی کے راستے افغانستان سے پاکستان میں سمگل ہورہاہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے باعث پیاز کی پیداوار نہ ہونے سے ملک میں پیاز کی قلت پیدا ہوئی اور اس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…