لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل نے درخواست جمع کرادی۔پولیس کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کے کانسٹیبل جہانزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار ہونے کی تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کرادی ۔درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا، محکمانہ کارڈ دیکھ کر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مجھ پر دھاوا بول دیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پستول بھی چھین لیا۔واضح رہے کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے خود عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے، بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
لاہور میں کانسٹیبل پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
سستا گھر لینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی نافذ
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری
-
زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات
-
قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا



















































