ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع، سرحدی کشیدگی پر بات ہوگی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ، پاکستانی پندرہ رکنی وفد کی قیادت پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر میجر جنرل عمر فاروق برکی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرحدی کشیدگی پر بات کی جائے گی۔پاکستان رینجرز کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز صبح اٹاری کے راستے بھارت میں داخل ہوا جہاں بھارتی بارڈر فورس کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد پاکستانی وفد کو جہاز کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا۔نئی دہلی ائیر پورٹ پر بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پتھک نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ جنرل ڈی کے پتھک مذاکرات میں بھارت کے 23 رکنی وفد کی قیادت کریں گے۔پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات کا دور 12 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں سرحدی کشیدگی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اوفا معاہدے کے بعد سے بھارت مسلسل سرحد پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…