لندن(پی پی آئی) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5سال کے لئے نااہل ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں، انہوں نے 2018کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھا، جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں بیوی بچوں کا بتانا ہوتا ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے 2018کے کاغذات میں جمائما خان سے اپنے دو بیٹے ہی ظاہر کئے تھے، اور یہ نہیں بتایا کہ 27سالہ ٹیریان سیتاوائٹ سے ان کی بیٹی ہے، اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا وہ 5 سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔
عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، برطانوی اخبارکا تہلکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
سستا گھر لینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی نافذ
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری
-
زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا



















































