اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران کئی ٹن بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کرتےہوئے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب قصبے مسلم باغ کے علاقے لوئی بند میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے ایک گاڑی سے 3 ہزار800 کلو گرام بارودی مواد اور 10 مارٹر گولے برآمد کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد کی موجودگی کے بارے میں جاننے کے لئے حراست میں لئے گئے تینوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے.