جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کرنے والوں کو الٹا لٹکا دینا چاہئے، شہباز شریف

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے کارروائی کی درخواست دیدی اور کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو الٹا لٹکا دیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے قائد اعظم سولر پارک میں لگائے جانے والے سو میگاواٹ منصوبے کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا گیا۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا سولر منصوبہ لگایا ہے جو گزشتہ پانچ ماہ سے شمسی توانائی نیشنل گرڈ کو مہیا کر رہا ہے لیکن بعض حلقوں نے اس منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ منصوبہ 10سے12 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے حالانکہ حقائق سے ان اعداد و شمار کا دور دور تک تعلق نہیں۔ قومی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کی تین ترجیحات ہیں جن میں قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت کا یکجا ہونا، توانائی بحران خاتمے کیلئے بجلی کے منصوبے لگانا اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا شامل ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبوں کیلئے بھر پور کوششیں اس وقت تک جاری و ساری رہیں گی جب تک بجلی کے اندھیرے ختم نہیں ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساکھ مضبوط ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر سے زائد ہوچکے ہیں – مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیپرا جو وفاق کا ایک ا?ئینی ادارہ ہے وہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کا ٹیرف مقرر کرتا ہے اور سولر منصوبے کا ٹیرف نیپر ا نے جنوری 2014کو 16.3 سینٹ مقرر کیا لیکن ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود عملی طو رپر ابھی تک اور کوئی سولر پلانٹ نہیں لگ سکا- پنجاب حکومت نے ایک جرات مندانہ اقدام کر کے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک میں پاکستان کا سب سے پہلا اور بڑا سولر منصوبہ لگایا جبکہ جرمنی کے مشہور ادارے جی ا?ئی زیڈ نے 2013میں پاکستان کے لئے ایک اسٹڈی کی تھی جس میں 2.04 ملین ڈالر فی میگا واٹ لاگت مقرر کی گئی تھی- نیپرا نے اسی سٹڈی کی بنیاد پر ایک میگا واٹ کے لئے 1.69ملین ڈالر کی منظوری دی-100میگا واٹ کے سولر منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے- جرمنی کے کنسلٹنٹ نے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی ،پھر ٹینڈر فلوٹ کئے گئے اور بڈز طلب کی گئی- سب سے زیادہ بڈ2ملین ڈالر فی میگا واٹ ا?ئی جبکہ سب سے کم 1.51ملین ڈالر فی میگا واٹ تھی اگرچہ پیپرا رولز ہمیں سب سے کم بولی دینے والے کے ساتھ بات چیت کی اجازت نہیں دیتے لیکن اس کے باوجود میں نے اس ملک کے غریب عوام اور بجلی کے اندھیرے دور کرنے کے لئے اس زنجیر کوتوڑا اور 20ملین ڈالر تقریباً 2ارب روپے بات چیت کر کے کم کرائے اور 100میگا واٹ سولر پاور پراجیکٹ کے ذریعے ہم نے کم قیمت حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس نے نیپرا کے لئے ایک نیا بینج مارک مہیا کیاہے جس کی بنیاد پر نیپرا نے ٹیرف میں کمی کرتے ہوئے جنوری 2015کو 14.1سینٹ کے ٹیرف کا اعلان کیا،لیکن پنجاب حکومت نے 13.9 سینٹ اچیو کیا-سولر منصوبے میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نہ صرف قومی خزانے کے2 ارب روپے بچائے گئے ہیں بلکہ ہماری وجہ سے نیپرا کو ٹیرف بھی کم کرنا پڑا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…