اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور سی آئی اے پولیس نے لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ناران میں کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عبدالوہاب لیڈی ڈاکٹرز کے سوشل اکانٹس ہیک کرکے ان کو پھنساتا اور نازیبا تصاویر بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نامعلوم افراد کے اس گروپ سے ہے جو سرکاری ہسپتالوں کی نوجوان خاتون ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔ یہ منظم گروپ نوجوان خاتون ڈاکٹروں کے فیس بک اور واٹس ایپ اکانٹس ہیک کرتے اور ان کی ذاتی زندگی، تصاویر اور اس طرح کے مواد تک رسائی حاصل کرکے ان کو بلیک میل کرتے۔