لاہو(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کھیلنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگے نہیں جارہے اور اس سے کھیلے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارت نے پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلی اور اگر بھارت نے دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں طے شدہ سیریز نہیں کھیلی تو بھی ہم گزارا کرلیں گے،ہمیں اس بات کی فکر نہیں کہ بھارت ہم سے نہیں کھیل رہا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیئے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اور مستقبل میں دو طرفہ سیریز کیلئے بہتری لائے۔شہریار خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات بہت کم ہیں تاہم ابھی بی سی سی آئی نے تحریری طور پر سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا، انہیں بھارتی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں علم ہے کہ بھارتی بورڈ معاشی طور پر مضبوط ہے اور ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان سے کھیلے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے اور دونوں کو ایک ساتھ ملایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2018 سے 2023 تک دوطرفہ 8 سیریز پر دستخط ہو چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کی میزبانی کرنی ہے تاہم بھارت معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا اور سیریز کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے۔
بھارت سے کرکٹ کھیلے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں، شہریارخان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل



















































