انقرہ (این این آئی) زلزلے کے بعد ملبے تلے دبنے والے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا جس کی تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 47 سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تو اس کی آنکھیں بند تھیں اور وہ مسلسل قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔