ننکانہ صاحب (این این آئی) ننکانہ صاحب میں مشتعل مظاہرین نے تھانہ واربرٹن پر حملہ کردیا ہے۔مشتعل مظاہرین کی تھانے میں توڑ پھوڑ شروع کی تو ایس ایچ اس سمیت پولیس اہلکار فرار ہوگئے مشتعل افراد نے حوالات میں قید ایک ملزم کو باہر نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق ملزم دو سال جیل کاٹنے کے بعد واپس آیا تھا جس پر الزام ہے کہ وہ سابق بیوی کیلئے جادو ٹونے کرتا تھا۔