ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

ایسی گھڑیاں جو آپ کے پیدل چلنے کا بھی ریکارڈ رکھیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

برلن(نیوز ڈیسک) ایک زمانہ تھا جب ہاتھ پر بندھی گھڑیوں سے صرف وقت معلوم کیا جاتا تھا لیکن پھر نیا زمانہ آیا اور ایسی اسمارٹ واچز آگئیں جو آپ کی ای میل کا بھی ریکارڈ رکھتی تھیں لیکن اب ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ دستی گھڑی یہ بھی بتاتی ہیں کہ آپ نے ایک دن میں مجموعی طور پر کتنے قدم اٹھائے ہیں اور آپ کے جسم میں پانی کے مقابلے میں کوفین کی کتنی مقدار گئی ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں الیکٹرانک مصنوعات کے سالانہ عالمی میلے میں کئی موبائل فون کمپنیوں نے ایسی سمارٹ گھڑیاں پیش کی ہیں جو چوکور کے بجائے گول اور بیضوی ہیں، کلائی پر بندھی ہوئی یہ جدید گھڑیاں وقت ہی نہیں بتاتیں بلکہ آپ کی ای میلز کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتی ہیں کہ آپ نے ایک دن میں مجموعی طور پر کتنے قدم اٹھائے ہیں اور آپ کے جسم میں پانی کے مقابلے میں کوفین کی کتنی مقدار گئی ہے۔نئے اندازکی اسمارٹ واچزتیارکرنے والی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں جس پراپیل کی اسمارٹ واچز کا غلبہ ہے لیکن اس کے باوجود نئے فیچرز کی حامل ان کی گھڑیاں بھی عالمی منڈی میں سے اپنے لیے کچھ حصہ نکال ہی لیں گی۔واضح رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اپیل نے رواں سال اب تک پوری دنیا میں 40 لاکھ اسمارٹ واچز فروخت کے لئے پیش کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…