اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اب چاہے کوئی دلچسپ اسٹیٹس تحریر کریں، اپنے بچے کی کوئی پیاری سی تصویر پوسٹ کریں یا کسی ایونٹ میں جانے کا اعلان کریں تو آپ کو اپنی اپ ڈیٹ پر کسی کے لائیک کو دیکھ کر یقینا خوشی ہوتی ہوگی؟
مگر امکانات اس بات کے ہیں ہر ایک پورے دل سے آپ کی تازہ ترین پوسٹ پر اپنا انگوٹھا اوپر نہیں کررہا ہوگا بلکہ اس کے پیچھے کئی دلچسپ وجوہات ہوتی ہیں۔
تو جانے ایسی وجوہات جو بتاتی ہیں کہ آخر آپ کی پوسٹس پر لوگ لائیک کے بٹن کو کلک کرنا کیوں کرتے ہیں۔
احسان چکانے والا لائیک
یہ ایسا لائیک ہوتا ہے جب آپ نے میری کسی تصویر کو لائیک کیا ہو تو جواب میں آپ کی پوسٹ پر اس بٹن کو کلک کرنا میرے لیے احسان شناسی بن جاتا ہے۔
فرض یا ڈیوٹی لائیک
آپ اپنی ذمہ داری سمجھ لیتے ہیں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی پوسٹس کو لائیک کریں ورنہ وہ ان کی نظروں میں آپ کی کیا عزت رہ جائے گی؟
شاطرانہ لائیک
یہ ایسا لائیک ہوتا ہے جب آپ کسی فیس بک پر نئے ایڈ ہوئے صارف کی پوسٹس یا تصاویر کو لائیک کرتے ہیں کیونکہ آپ جواب میں ان کے لائیک چاہتے ہیں۔
یاد دلانے والا لائیک
یہ ایسا لائیک ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی فیس بک فرینڈ کو اس ویب سائٹ پر اپنی موجودگی کی یاد دہانی کراتے ہیں، جو کئی سال سے آپ کی آئی ڈی پر ایڈ ہے مگر اب تک کوئی لائیک ، کمنٹ یا کوئی جواب اس کی جانب سے نہیں آیا، اس لائیک سے آپ سوال کرتے ہیں کہ کیا میں تمہاری نظر میں کچھ نہیں؟
ہمدردانہ لائیک
ایسا لائیک جب آپ کسی کی انتہائی ناقص معیار کی سیلفی کو جذبہ ہمدردی کے پیش لائیک کردیں تاکہ اس کا دل نہ ٹوٹ سکے۔
عقلمند نظر آنے کی کوشش کے لیے لائیک
یہ کچھ ایسا لائیک ہوتا جب آپ کسی بہت عالمانہ قسم کے مضمون کو پڑھے بغیر لائیک کردیں تاکہ فیس بک فرینڈز کے سامنے آپ عقلمند نظر آسکیں یا ان پر اپنی علمیت کا رعب جھاڑ سکیں۔
اسمارٹ نظر آنے کے لیے لائیک
اس لائیک کی وضاحت کچھ مشکل ہے مگر ایسا سمجھ لیں جب کوئی کسی گانے کو سننے کا اسٹیٹس پوسٹ کرے تو آپ لائیک کرکے خود بھی اس کی طرح اسمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں (حالانکہ گانا کبھی سنا تک نہیں ہوتا)۔
مدد کے لیے لائیک
آپ کسی شخص کے پیج کو اسے دیکھے بغیر لائیک کردیتے ہیں کیونکہ آپ کے کسی دوست نے ایسا کرنے کے لیے کہا ہوتا ہے۔
بھیڑ چال لائیک
چونکہ 50، 80 یا 100 افراد نے لائیک کردیا ہے تو یہ اسٹیٹس غلط ہو ہی نہیں سکتا اور مجھے بھی ان سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔اپنی رحمدلی ثابت کرنے کے لیے لائیک جب آپ کسی ایسے فرد کے اسٹیٹس کو لائیک ککے یہ ظاہر کریں کہ آپ گزشتہ دنوں فیس بک پر اس سے گرما گرم بحث سے ہونے والی کشیدگی کو بھلا چکے ہیں۔حادثانی لائیک جب آپ حادثاتی طور پر اسمارٹ فون کی ٹچ اسکرین پر کسی شخص کی ایسی تصویر کو لائیک کردیتے ہیں جس کو آپ بالکل پسند نہیں کرتے اور آپ پر اس کا انکشاف ایک ہفتے یا کچھ دن بعد ہوتا ہے۔
فیس بک پوسٹس لائیک کرنے کی 11 وجوہات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































