کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا اپلیکشن واٹس ایپ کے ویب ورڑن میں ایسی خامی کا انکشاف ہوا ہے جو ہیکرز کو صارفین کے کمپیوٹرز کا کنٹرول محض ان کے فون نمبرز کی مدد سے سنبھالنے میں مدد دیتا ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی فرم چیک پوائنٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورڑن میں ایک سافٹ ویئر کمزوری سامنے آئی ہے جو اسمارٹ فون کے صارفین کو ہیکرز کے لیے آسان ہدف بنا دیتی ہے۔واٹس ایپ کا ویب ورڑن رواں برس پہلے آنڈرائیڈ، بلیک بیری اور ونڈوز فون جبکہ گزشتہ ماہ آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ویب ورڑن میں صارفین اپنے موبائل فون سے کنکٹ رہ کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، آڈیو فائلز وغیرہ بھیج اور موصول کرسکتے ہیں۔سیکیورٹی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایسی کمزوری کو دریافت کیا ہے جو ہیکرز کو مخلف اقسام کے malware اور نقصان دہ کوڈز کمپیوٹرز میں داخل کرکے ان کا کنٹرول سنبھالنے میں مدد دیتی ہے۔اس کے مطابق کسی فرد کو ہدف بنانے کے لیے ہیکر کو اکاﺅنٹ سے متعلق فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے اور بظاہر معصوم ‘ وی کارڈ’ کانٹیکٹ کارڈ بھیجا جاتا ہے جس میں نقصان دہ کوڈ ہوتا ہے جو شکار کو اسے کھولنے پر اکساتا ہے اور malware سافٹ ویئر کمپیوٹر میں ڈاﺅن لوڈ ہوجاتا ہے۔واٹس ایپ نے بھی اس سیکیورٹی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے دنیا بھر میں ویب ورڑن کے صارفین کے لیے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک نیا ورڑن متعارف کرانا شروع کیا ہے جو بتدریج سب تک پہنچ رہا ہے۔سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کا کہنا تھا کہ صارفین اپنے واٹس ایپ ویب سافٹ ویئر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں اور تمام تر براﺅزنگ ہسٹری کو صاف کردیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































