بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2600سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے،زلزلے کے وقت لوگ گھروں میں سو رہے تھے، کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، 70سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا،

ترکیہ میں ایمر جنسی نافذ کر کے غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئیں،صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روکنا پڑی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ صدر مملکت عارف علوی،وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہدکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیاجس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں 1651اموات ہوئیں \ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔ترک ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو

کہرامنماراس اور ہمسایہ شہر غازیانتپ میں عمارتوں کے ملبے کو کھودتے ہوئے دکھایا گیا۔این ٹی وی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ کہا کہ ادیامان اور ملاتیا شہروں میں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ترک شہرمالتیا کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 140 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔سی این این ترکیہ ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی ترکیہ اور دارالحکومت انقرہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔ترک میڈیا کے مطابق آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچے۔زلزلے کے جھٹکوں اورر تباہی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترکیہ کے صدر کے مطابق 1939 کے بعد یہ ملک میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے جس میں 28 سو 18 گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ادھر شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 968سے زائد جاں بحق ہوگئے جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکیہ میں تھا۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک اور لگ بھگ ایک ہزار 89 افراد زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 234افراد ہلاک اور 419 سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…