اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے قومی زبان اردو کوسرکاری زبان کا درجہ دینااور اس کی ترویج و اشاعت کے تاریخی فیصلہ کے بعد ایوان صدر اور وزیر اعظم آفس کے مابین خط وکتابت اردو میں شروع ہوگئی۔ شاہراہ دستور پر لگے تمام سائن بورڈ اوردفاتر میں افسران کے دفاتر کے باہر لگی ناموں کی تختیاں بھی اردوزبان میں تبدیل ہونے لگیں، عوام نے فیصلے کوسراہتے ہوئے اسے عوامی فیصلہ قراردیا اور کہا کہ اب سرکاری دفاتر کےمابین ہونے والی خط وکتابت بھی ان کی سمجھ میں آسکے گی