معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں

2  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے راہیں جدا کرلیں۔انسٹاگرام لاکھوں فالورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ ایک ساتھ متعدد ویڈیوز میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں، کچھ ماہ قبل اگست 2022 میں دونوں کے درمیان بات پکی ہونے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔

جنت مرزا نے کہا تھا کہ ’ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے جبکہ شادی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔البتہ گزشتہ روز انسٹاگرام پر عمر بٹ نے لکھا کہ آپ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ میں اور جنت اب ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔انہوں نے اپنے فالورز کو درخواست کی کہ پرائیسوسی کا احترام کرتے ہوئے کچھ اسپیس دیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے کامیاب کرے۔عمر بٹ کے اعلان کے بعد جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر بے وفائی کا الزام لگادیا۔نوٹ میں جنت مرزا نے عمر بٹ کا نام لیے بغیر لکھا کہ میرا خیال تھا کہ ہم نے جو وعدے کیے تھے اسے ہم آگے لے کر چلیں گے، لیکن اس کے مزاج میں تبدیلی، اپنے گھر کی عورت کو توجہ دینے کے بجائے دوسری عورت کا خیال رکھنا، میں سب کچھ نظرانداز کررہی تھی۔جنت مرزا نے لکھا کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولے گا یا دھوکا نہیں دے گا، میں نے اس پر یقین کرنا چھوڑدیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنی چھٹی حِس پر توجہ نہیں دی لیکن میں اب دوبارہ اپنے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی، ان تمام باتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ جو آپ کو تکلیف دے رہے ہو۔خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کرلی اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…